ETV Bharat / entertainment

Javed Khan Amrohi Demise 'جاوید خان امروہی کو فلم انڈسٹری سے وہ نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے'

اداکار اکھیلیندر مشرا نے اداکار جاوید خان امروہی کے انتقال پر کہا کہ ' وہ حیران ہیں کہ اداکار کے انتقال کے بعد ہر کوئی ان کے بارے میں بات کر رہا ہے لیکن گزشتہ ایک سال سے جب وہ بیمار تھے تب یہ باتیں کہاں تھیں۔

جاوید خان امروہی کو فلم انڈسٹری سے وہ نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 3:57 PM IST

فلم لگان اور انداز اپنا اپنا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار جاوید خان امروہی منگل کے روز انتقال کرگئے۔ ان کی موت پر شبانہ اعظمی سے لے کر سنیل شیٹی جیسے اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہیں جاوید خان کے ساتھ لگان جیسی فلم میں کام کرنے والے اکھیلیندر مشرا نے ان کی موت پر کہا ہے کہ ' مجھے حیرانی ہے کہ اداکار جاوید خان امروہی کے انتقال کے بعد سب نے ان کے بارے میں بات کیسے شروع کردی جبکہ گزشتہ ایک سال سے جب وہ اپنے گھر پر بستر پر پڑے تھے تو یہ بات چیت کہاں ہورہی تھی۔ اکھیلیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انہیں ان کا صحیح حق دینے میں ناکام رہا۔ اس کے علاوہ فلم انداز اپنا اپنا کے ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے بھی جاوید خان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندی سنیما نے انہیں ان کا حق نہیں دیا۔Javed Khan Amrohi Demise

جاوید خان امروہی، جو مشہور فلموں جیسے کہ ٹی وی شو نکڑ، انداز اپنا اپنا (1994) اور لگان (2001) میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، منگل کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ پھیپھڑوں کی خرابی کے باعث ان کی موت ہو گئی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اکھیلیندر سنگھ نے ان کی موت پر کہا کہ 'یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ ایک شاندار اداکار تھے۔ وہ میرے سینئر تھے۔ اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں میں نے ان کے ساتھ بہت سے ڈرامے کئے۔ میں نے اس کے ساتھ تھیٹر کیا۔ ان کے پاس نوجوان اداکاروں کو بتانے کے لیے اتنا علم تھا۔ وہ ایک پُرجوش شخصیت کے مالک تھے'۔ انہوں نے ان کے ساتھ فلم لگان میں بھی کام کیا۔ جاوید خان کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکھیلیندر بتاتے ہیں کہ ' وہ گزشتہ دو تین برسوں سے ٹھیک نہیں تھے اور گزشتہ ایک سال سے بستر پر تھے کیونکہ انہیں سانس لینے اور بات کرنے میں تکلیف تھی۔ ان کے پھیپھڑوں میں خرابی تھی جو کچھ ہوا وہ بہت افسوسناک ہے'۔

اکھیلیندر اس بات سے حیران ہیں کہ اچانک ان کی موت کے بعد سب ان کے بارے میں کیسے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' یہ اس انڈسٹری کا سب سے حیران کن اور چونکا دینے والا پہلو ہے۔ جب کوئی شخص اس دنیا میں نہیں رہتا تو ہر کوئی اس شخص کے بارے میں بات کرنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ کتنا باصلاحیت تھا، لیکن اس سے پہلے کسی کو اس بات کی کوئی فکر نہیں ہوتی کہ وہ شخص کہاں ہے، وہ شخص کیسا ہے یا اس شخص کو کسی مالی مدد کی ضرورت ہے۔ یہ یہاں کا ٹرینڈ ہے'۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات پر افسردہ ہیں کہ وہ اپنی خراب صحت کی وجہ سے اداکار کے آخری رسومات میں نہیں جاسکے۔

مشرا نے آخری میں کہا کہ انڈسٹری میں ان کی صلاحیتوں کا استعمال نہیں کیا گیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ ' انڈسٹری نے ان کی اصل صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا، لیکن انہیں ایک خاص کردار کے ڈبے میں بند کردیا ہے۔ انہوں نے ان کا قد دیکھا اور انہیں ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر سلاٹ کیا اور انہیں ہمیشہ اسی طرح فلموں میں استعمال کیا۔ ان کی اصل صلاحیت تھیٹر میں نظر آتی تھی فلموں میں نہیں۔ ان کا ٹیلنٹ فلموں میں بالکل استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی وہ وہ حاصل کر پائے جن کے وہ حقدار تھے اور یہ واقعی افسوسناک ہے'۔

عامر خان اور سلمان خان کی سال 1994 میں آنے والی فلم انداز اپنا اپنا کے ہدایتکار راجکمار سنتوشی نے ای ٹائمز کو بتایا کہ 'یہ بہت دکھ کی بات ہے۔ وہ بہت اچھے انسان اور ایک بہترین اداکار تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندی سنیما میں انہیں کبھی بھی ان کا حق نہیں ملا۔ انہوں نے تھیٹر میں بھی بہت کام کیا'۔ فلمساز نے ان کے ساتھ اپنی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے کہا 'ہم نے ایک ساتھ انداز اپنا اپنا بنایا۔ انہوں نے فلم میں آنند اکیلا کا کردار ادا کیا۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا کیونکہ وہ ذہین اور سمجھدار تھے۔ وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے'۔ جاوید خان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Actor Javed Khan Amrohi Dies: لگان فلم کے اداکار جاوید خان انتقال کرگئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.