ساؤتھ کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال حال ہی میں ماں بنی ہیں اور یہ خوشی ان کے لیے کسی جنت کے مل جانے سے کم نہیں ہے۔ چند روز قبل ہی انہوں نے ایک بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے اور اب اس کے بعد کاجل نے انسٹاگرام پر یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کے شوہر گوتم کچلو نے اپنے بیٹے کا نام 'نیل کچلو' رکھا ہے۔مداحوں کے ساتھ اپنے بیٹے کا نام شیئر کرنے کے بعد اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے حمل کے تجربے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔ Kajal Aggarwal pens Heartfelt Note after Birth of Son
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اپنے بیٹے نیل کا دنیا میں استقبال کرنے پر وہ بہت پرجوش اور شاداں محسوس کر رہی ہیں۔ بچے کو جنم دینا ایک طویل، تھکا دینے والا لیکن اطمینان بخش عمل ہے۔ پیدائش کے بعد جس لمحے میں نے پہلی بار نیل کو اپنے سینے سے لگایا، مجھے اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے' Kajal Aggarwal welcome Baby Boy
کاجل مزید لکھتی ہیں کہ ' کتنی راتیں نیند نہیں آئی اور بے چینی تھی لیکن نیل کی پیدائش کے بعد اب سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے۔ اب صبح کا آغاز بیٹے کو پیار سے گلے لگانے، ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھ کر، بوسہ دینے سے ہوتا ہے۔ اب ہم دونوں ایک دوسرے کو جان رہے ہیں، بڑے ہو رہے ہیں، سیکھ رہے ہیں اور ایک ساتھ اس شاندار سفر میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ بعد از پیدائش مسحور کن نہیں ہوتا لیکن یہ خوبصورت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: Kajal Aggarwal Announces Baby's Name: کاجل اگروال اور گوتم کچلو نے اپنے بیٹے کے نام سے پردہ اٹھایا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کاجل اگروال اور گوتم کچلو نے 19 اپریل کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔ جوڑے نے رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حمل کی اطلاع دی تھی۔ کاجل اگروال اور گوتم کچلو کی شادی 30 اکتوبر 2020 کو ہوئی۔ دونوں کی یہ شادی ایک نجی تقریب میں منعقد کی گئی جس میں صرف خاندان اور قریبی لوگوں نے شرکت کی۔