ممبئی (مہاراشٹر): سپر اسٹار اجے دیوگن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ان کی انتہائی متوقع فلم میدان اب 17 فروری 2023 کو سینما گھروں میں آئے گی۔ ہندوستانی فٹ بال کے سنہرے دور پر مبنی یہ فلم سید عبدالرحیم (دیوگن) کی سچی کہانی بتائے گی، جنہوں نے 1950 سے لے کر سال 1963 میں موت آنے تک بھارتی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔Maidan Gets Release Date
دیوگن، جنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم تاناجی: دی ان سنگ واریر میں اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا تیسرا قومی ایوار جیتا، نے ٹویٹر پر میدان کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ 53 سالہ اداکار نے لکھا کہ 'ایک نامعلوم ہیرو سید عبدالرحیم کی سچی کہانی کا تجربہ کریں جس نے بھارت کو عزت بخشی۔ میدان 17 فروری 2023 کو ریلیز ہورہا ہے'۔
فلم 'بدھائی ہو' سے شہرت حاصل کرنے والے امیت رویندر ناتھ شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میدان میں پریامانی، گجراج راؤ اور معروف بنگالی اداکار رودرنیل گھوش بھی ہیں۔ اس فلم کو زی اسٹوڈیو، بونی کپور، آکاش چاولہ اور ارونوا جوئے سینگپتا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا اسکرین پلے اور ڈائیلاگ سائوین کوادرس اور رتیش شاہ نے لکھے ہیں۔
میدان ہندوستانی فٹ بال کے سنہرے دور پر مبنی ہے۔ اجے دیوگن، سید عبدالرحیم کی تصویر کشی کریں گے جنہوں نے 1950 سے لے کر اپنی آخری سانس تک بھارتی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
-
Experience the true story of an unknown hero, Syed Abdul Rahim who brought glory to India. #Maidaan releasing on 17th February, 2023.@pillumani @raogajraj @ActorRudranil @iAmitRSharma @arrahman @manojmuntashir @SaiwynQ @writish @BoneyKapoor @akash77 @JoyArunava
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) October 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Experience the true story of an unknown hero, Syed Abdul Rahim who brought glory to India. #Maidaan releasing on 17th February, 2023.@pillumani @raogajraj @ActorRudranil @iAmitRSharma @arrahman @manojmuntashir @SaiwynQ @writish @BoneyKapoor @akash77 @JoyArunava
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) October 1, 2022Experience the true story of an unknown hero, Syed Abdul Rahim who brought glory to India. #Maidaan releasing on 17th February, 2023.@pillumani @raogajraj @ActorRudranil @iAmitRSharma @arrahman @manojmuntashir @SaiwynQ @writish @BoneyKapoor @akash77 @JoyArunava
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) October 1, 2022
فلم کی ٹیم کو میدان کی شوٹنگ کے دوران خاص طور پر کووڈ 19 کے دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2020 میں پروڈیوسر بونی کپور کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کے سیٹ کو توڑنا پڑا تھا۔ اس کے بعد مئی 2021 میں طوفان توکتے کی وجہ سے میدان کے سیٹ کافی نقصان پہنچا تھا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ میں کئی بار تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ بالآخر 17 فروری کو ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں: Drishyam 2 Teaser OUT اجے دیوگن کی تھرلر فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر ریلیز