ETV Bharat / entertainment

Actor Veena Kapoor Murdered by Son: جائیداد کی لالچ میں اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے قتل کر دیا - وینا کپور کو بیٹے نے قتل کردیا

سینئر اداکارہ وینا کپور کو ان کے بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کے بیٹے سچن کپور نے منگل کی صبح بیس بال کی بیٹ سے مار کر انہیں ہلاک کر دیا۔ Actor Veena Kapoor murdered by son

جائیداد کی لالچ میں اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے قتل کردیا

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 10:47 AM IST

ممبئی: ایک 43 سالہ شخص نے جائیداد کی لالچ میں اپنی 74 سالہ ماں اور اداکارہ وینا کپور کا قتل کردیا۔ سٹی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ جوہو میں واقع ایک جائیداد کے تنازعہ پر ایک 43 سالہ شخص کو اپنی ماں وینا کپور کا قتل کرنے اور متھیران کے پہاڑی اسٹیشن کے قریب لاش کو ٹھکانے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔Actor Veena Kapoor murdered by son

ایک اہلکار نے بتایا کہ جوہو پولیس نے بدھ کے روز متوفی وینا کپور کی لاش نیرل-ماتھیران روڈ میں واقع ایک گھاٹی سے برآمد کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے سچن کپور نے مبینہ طور پر منگل کی صبح اپنے گھریلو ملازم کی مدد سے انہیں بیس بال کے بیٹ سے مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ کپور، جو بے روزگار ہے، اور اس کی ماں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اور دونوں ایک عدالت میں مقدمہ لڑ رہے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.