حیدرآباد: تامل سپر اسٹار رجنی کانت نے ہفتہ کو لکھنؤ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ اس سے قبل گذشتہ جمعہ کو لکھنؤ میں 'جیلر' کی خصوصی اسکریننگ کی گئی، جس میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے شرکت کی۔ اس دوران رجنی کانت کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ وزیر اعلیٰ یوگی کے پیر چھوتے نظر آ رہے ہیں۔
-
#WATCH | Actor Rajinikanth meets Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath at his residence in Lucknow pic.twitter.com/KOWEyBxHVO
— ANI (@ANI) August 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Actor Rajinikanth meets Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath at his residence in Lucknow pic.twitter.com/KOWEyBxHVO
— ANI (@ANI) August 19, 2023#WATCH | Actor Rajinikanth meets Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath at his residence in Lucknow pic.twitter.com/KOWEyBxHVO
— ANI (@ANI) August 19, 2023
وائرل ویڈیو میں جیلر کے لیڈ اداکار رجنی کانت کو اپنی کار سے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ لوگوں کو سلام کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی سپر اسٹار کا استقبال کرنے کے لیے دروازے پر پہنچتے ہیں۔ اس دوران رجنی کانت نے جھک کر یوگی کے پیر چھوئے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں روکتے ہوئے اوپر اٹھایا۔ سپر اسٹار کا یہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ متعدد صارفین نے رجنی کانت کے یوگی کے پیر چھونے پر اعتراضات کیے ہیں۔ کسی نے یوگی کے سیاست اور ان کے نظریے کی بنیاد پر رجنی کانت کے اس عمل کی مخالفت کی ہے تو کچھ لوگوں نے سی ایم یوگی کی عمر کو لے کر رجنی کاننت کے پیر چھونے پر سوال اٹھائے ہیں۔ جب کہ یوگی کے حامیوں نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جیلر' باکس آفس پر خوب کمائی کر رہی ہے۔ فلم 'جیلر' نے باکس آفس پر نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی بازاروں میں بھی دھوم مچا دی ہے۔ ریلیز کے 9 ویں دن 9.75 کروڑ روپے کمانے کے بعد بھارت میں 'جیلر' کا باکس آفس کلیکشن 245.6 کروڑ روپے ہو گیا ہے جب کہ دنیا بھر میں فلم کا کلیکشن 10ویں دن 500 روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔