حیدرآباد: رومانوی میوزیکل ہٹ فلم عاشقی کے 32 سال مکمل ہونے پر ہدایت کار دیپک تیجوری، مرکزی اداکار راہل رائے اور انو اگروال سمیت گلوکار کمار سانو انڈین آئیڈل 13 کے ایپیسوڈ میں جلوہ گر ہوئے۔ عاشقی کے اسٹار کاسٹ کے شامل ہونے کی وجہ سے انڈین آئیڈل کا یہ ایپیسوڈ ویسے تو خاص رہا لیکن فلم کی اداکارہ انو اگروال کا ریئلٹی شو کے ساتھ یہ تجربہ تلخی بھرا رہا۔Anu Aggarwal in Indian Idol 13
اس ایپیسوڈ میں انو کو بہت کم دکھایا گیا ۔ طویل وقفے بعد اسکرین پر لوٹیں انو نے اپنے مداحوں اور ناظرین کو بہت ساری باتیں بتائی تھی لیکن سونی پر نشر ہونے والے فائنل ایپیسوڈ میں انو کے کئی سین کاٹ دیے گئے۔ انو نے اپنے ایک میڈیا ادارہ سے اس تجربے کے بارے میں بات کی اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سپرماڈل رہ چکی انو نے چونکا دینے والے انکشاف کیا اور بتایا کہ شو کے میکرز نے ان کی زیادہ تر فوٹیج ایڈٹ کردی۔ انو نے کہا کہ ' میں راہل رائے کے بالکل پاس بیٹھی تھی اور انہوں نے مجھے فریم سے کاٹ دیا۔ شکر ہے کہ میں ایک سنیاسی ہوں۔ میرے اندر بالکل بھی انا یا غرور نہیں ہے۔ لیکن مجھے اس سے دکھ ہوا ہے۔ میں نوجوان باصلاحیت گلوکاروں سے ملی اور میں نے ان سے کافی بات کی۔ لیکن ایپیسوڈ میں میرے کہے ایک لفظ کو بھی نہیں دکھایا گیا۔ مجھے اس کی وجہ جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں نے اسے جانے دیا ہے۔ میں کوئی دفاعی انداز اپنانا نہیں چاہتی اور میں سونی، ایڈیٹر یا کسی پر بھی الزام تراشی نہیں کر رہی ہوں'۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ "دکھی" ہیں کہ ان کی حوصلہ افزا باتوں کو فائنل کٹ میں جگہ نہیں ملی۔ انو نے ایپیسوڈ کی شوٹنگ کے دوران جو محبت اور گرمجوشی ملی تھی اس کے بارے میں بھی بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ جب وہ اسٹیج پر آئی تھیں تب کمار سانو نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی تھیں۔
فلم عاشقی کو اس کی کہانی اور راہل اور انو کے درمیان دکھائے گئے آن اسکرین کیمسٹری کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فلم کے دلکش اور مدھر گانوں نے بھی لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی تھی۔ جانے جگر جانیمن، میں دنیا بھولا دوں گا، نظر کے سامنے جیسے گیت آج بھی لوگوں کو کافی پسند ہیں۔ کمار سانو، ادت نارائن، نتن مکیش اور انورادھا پوڈوال نے گانے گائے تھے۔
عاشقی کی کامیابی کے بعد انو راتوں رات اسٹار بن گئی۔ تاہم ان کا کیرئیر قلیل مدتی رہا کیونکہ ایک حادثے میں ان کے چہرے کو شدید نقصان پہنچا تھا اور شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اب اداکارہ گلیمرس دنیا کو پیچھے چھوڑ روحانی دنیا کے سفر میں ہیں۔ وہ انو اگروال فاؤنڈیشن کی بانی ہیں اور حال ہی میں انہیں آتما نربھر بھارت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔