ETV Bharat / entertainment

Aarya season 3 teaser: آریہ سیزن 3 کے ٹیزر میں سشمیتا سین سگار پیتی نظر آئیں

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 4:07 PM IST

سال 2021 میں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی مشہور ویب سیریز آریہ کے میکرز نے پیر کے روز شو کے سیزن 3 کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ سشمیتا سین اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کر ہی ہیں۔ آریہ سیزن 3 کے ٹیزر میں سشمیتا کا دمدار اوتار دکھایا گیا ہے۔ شو میں سین نے ایک خودکفیل مضبوط خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے خاندان کی حفاظت کرنا چاہتی ہے اور اپنے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک مافیا گینگ میں شامل ہوجاتی ہے۔

آریہ سیزن 3 کے ٹیزر میں سشمیتا سین سگار پیتی نظر آئیں

ممبئی: آریہ کے میکرز نے پیر کے روز شو کے تیسر سیزن کا ایک ٹیزر شیئر کیا ہے۔ آریہ کا یہ تیسرا سیزن بالی ووڈ اسٹار سشمیتا سین کو بطور مرکزی کردار میں دکھانے کے لیے تیار ہے۔ پیر کے روز سین نے کہا کہ وہ سیریز کے تیسرے سیزن کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ شو انہیں گھر کے جیسا اور انہیں بااختیار بنانے کا احساس دلاتا ہے۔

شو کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا کہ ' وہ واپس آگئی ہیں اور ان کا مطلب ہے بزنس، آریہ 3 کی شوٹنگ ہورہی ہے۔ جلد ہی صرف ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر'۔ آریہ 3 کے ٹیزر میں سین اپنے دمدار اوتار میں سگار پیتے ہوئے اور بندوق لوڈ کرتے ہوئے زبردست نظر آرہی ہیں۔

رام مادھوانی اور سندیپ مودی کے ذریعہ تخلیق کردہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کا یہ شو مقبل ڈچ کرائم ڈرامہ پینوزا کا آفیشل ہندی ریمیک ہے، جو ایک عورت کے اپنے خاندان کو بچانے کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔ سال 2020 اور سال 2021 میں کامیابی کے ساتھ تنقیدی طور پر سراہے جانے والے ا

کیا گیا، Disney+ Hotstar شو مقبول ڈچ کرائم ڈرامہ پینوزا کا آفیشل ریمیک ہے، جو ایک ادھیڑ عمر خاتون اور اپنے خاندان کو بچانے کے لیے اس کی جدوجہد کے گرد گھومتا ہے۔ سال 2020 اور 2021 میں کامیابی کے ساتھ تنقیدی طور پر سراہا جانے والے اس شو کے دو سیزن کے بعد ٹیم نے حال ہی میں آریہ 3 کی فلم بندی شروع کی ہے۔

سین نے آریہ کو بنانے کے لیے شو کے میکرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو ان کے نام کا مترادف بن گیا ہے۔ سشمیتا سین نے کہا کہ ' میں نے پورے دو سیزن آریہ کے طور پر جیے ہیں اور شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت نے مجھے مزید کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ آریہ سیزن 3 کے سیٹ پر چلنا مجھے گھر پر ہونے کا احساس دلاتا ہے اور مجھے بااختیار محسوس کرواتا ہے'۔شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے مادھوانی نے کہا کہ وہ کاسٹ اور عملے اور خاص طور پر سین کے مشکور ہیں جنہوں نے آریہ کو یادگار بنایا۔ میکرز نے ابھی تک آنے والے سیزن کی پلاٹ لائن اور پریمیئر کی تاریخ کا اشتراک نہیں کیا ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ آئندہ سیزن شائقین کو باندھے رکھے گا۔

آریہ سیزن 1 ایک خوشگوار شادی شدہ خاتون آریہ (سین) کے گرد گھومتا ہے، جس کی دنیا اس وقت الٹ جاتی ہے جب اس کے شوہر فارما بیرن تیج سرین (چندرچور سنگھ) کو گولی مار دی جاتی ہے اور تیج کے غیر قانونی منشیات میں ملوث ہونے کی وجہ سے اس کے خاندان پر خطرہ منڈلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Sushmita Sen gifts herself luxury car شمیتا سین نے خود کو 1.64 کروڑ روپے کی لگژری کار تحفے میں دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.