ممبئی: بالی ووڈ کے تین خانوں میں سے تیسرے خان یعنی عامر خان بھلے ہی پٹھان میں نظر نہیں آئے ہوں لیکن ان کی بڑی بہن نکہت ضرور فلم میں موجود تھیں۔ نکہت نے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس منظر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان میں نظر آرہی ہیں۔ فلم میں نکہت خان ہیگڑے نے ایک افغان خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جس میں انہیں شاہ رخ خان کو دعائیں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Aamir Khan's Sister in Pathaan
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نکہت نے اپنے ایک مداح کا ردعمل بھی شیئر کیا ہے، جس میں مداح نے لکھا تھا کہ ' وہ ایک فریم میں اپنے دو پسندیدہ اسٹارز کو دیکھ رہے ہیں'۔ مداح نے نکہت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایک فریم میں میرے پسندیدہ لوگ'۔ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ' ہماری نکہت'۔ واضح رہ کہ نکہت نے ' تم میرے ہو، ہم ہیں راہی پیار کے، مدھوش اور لگان جیسی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔ انہوں نے مشن منگل، سانڈ کی آنکھ اور تانہاجی: دی ان سنگ وارئیر میں بھی کام کیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
پٹھان میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی شامل ہیں۔ فلم نے ہندوستان بھر میں پہلے دن 57 کروڑ روپے کی ریکارڈ توڑنے والی کمائی کی ہے۔ یہ فلم، جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں، تین زبانوں ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی ہے۔
سینئر فلم تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق فلم کی 57 کروڑ روپے کی کمائی میں سے 55 کروڑ روپے ہندی بازاروں سے آئے اور فلم نے باقی دو کروڑ روپے تیلگو اور تمل علاقوں سے کمائی کی ہے۔ اس فلم نے کے جی ایف:چیپٹر 2 کے ہندی ورژن اور فلم وار سے زائد کمائی کی ہے۔ واضح رہے کہ کے جی ایف 2 نے ریلیز کے پہلے دن 53.95 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور سال 2019 میں آئی فلم وار نے ریلیز کے پہلے دن 51.60 کروڑ روپے کمائے تھے، جسے بھی یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا تھا۔فلم نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Pathaan Breaks Record Of 32 کشمیر میں پٹھان فلم کا جنون، 32 سال کا ریکارڈ ٹوٹا