ETV Bharat / entertainment

Reunion after 29 years: عامر اور سلمان خان انتیس سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار - چیمپیئنز کے ہندی ریمیک میں سلمان عامر

شاہ رخ خان کے بعد اب عامر خان، سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ دونوں سپر اسٹارز کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اسٹارز تقریباً تین دہائیوں کے بعد ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔

عامر اور سلمان خان 29 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر کام کرنے کو تیار

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 12:10 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان، جنہیں فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، نے اپنی اگلی فلم پر کام شروع کردیا ہے۔ اپنی آئندہ فلم کے لیے عامر اپنے دوست اور انداز اپنا اپنا کے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ دونوں سپر اسٹار تقریباً تین دہائیوں کے بعد ہسپانوی فلم چیمپیئنز کے ہندی ریمیک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو عامر ہسپانوی فلم چیمپئنز کے ہندی ریمیک پر کام کر رہے ہیں۔ فلم کے لیے عامر ، سلمان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور وہ فلم میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ دونوں ادکار جو ایک بہت اچھے دوست بھی ہیں فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ چیمپیئنز کی پری پروڈکشن زوروں پر چل رہی ہے جس میں سپر اسٹارز سے لوکیشن، شوٹنگ کے شیڈول اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو عامر اور سلمان جون 2023 میں چیمپئنز کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ جہاں فلم سے متعلق تمام چیزیں فائنل ہوگئی ہیں وہیں سلمان کا ابھی تک فلم کو سائن کرنا باقی ہے اور امید ہے کہ وہ چیمپئنز کی پوری کہانی سننے کے بعد فلم کے لیے مکمل طور پر راضی ہوجائیں گے۔ اور اگر ان رپورٹس پر یقین کیا جائے تو عامر مارچ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر سلمان کے ساتھ چیمپئنز کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ امید ہے کہ چیمپئنز عامر اور سلمان کو سال 1994 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی ڈرامہ فلم انداز اپنا اپنا کے بعد بڑے اسکرین پر دوبارہ ایک ساتھ لے کر آئے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چیمپئنز کے علاوہ عامر اور سلمان ایک اور پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

دراصل عامر اس فلم کو پروڈیوس کرنے جارہے ہیں جس میں سلمان خان مرکزی اداکار ہوں گے۔ اگر چیمپئنز کی شوٹنگ رواں سال شروع ہوتی ہے تو ٹیم اسے سخت شیٹدول میں مکمل کرے گی اور اگلے سال اسے ریلیز کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں عامر نے چیمپئنز کا ہندی ریمیک بنانے کی اپنی خواہش کے بارے میں بات کی تھی۔ اداکار اور پروڈیوسر نے دہلی میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ چیمپئنز خوبصورتی سے لکھی گئی دل کو چھو لینے والی ایک کہانی ہے اور وہ اس پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ خان مشترکہ طور پر سونی پکچرز انٹرنیشنل پروڈکشنز اور 200 ناٹ آؤٹ پروڈکشنز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on Aamir Khan: عامر خان کی منہ سے تعریف سن کر بھی کنگنا رناوت خوش نہیں ہوئیں، کہا 'بیچارہ عامر'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.