ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی والدہ زینت حسین کو دل کا شدید دورہ پڑا، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے، بریچ کینڈی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ جہاں وہ داخل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان کے کنبہ کے افراد ریاست کے پنچگنی ہل اسٹیشن میں واقع اپنے بنگلے میں دیوالی منا رہے تھے۔Aamir Khan mother admitted to hospital
اداکار کی والدہ کو سینے میں تکلیف ہونے کے فوراً بعد ممبئی میں بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کنبہ کے کئی افراد اسپتال میں ان کی عیادت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان کی نبز مستحکم ہے اور وہ علاج پر اچھا ردعمل دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Begum Akhtar Death Anniversary ملکہ غزل بیگم اختر کی آواز کا جادو آج بھی قائم
یواین آئی