ETV Bharat / entertainment

Farhan Akhtar announces Don 3: فرحان اختر نے بالآخر ڈان 3 کا اعلان کیا، مداحوں نے رنویر سنگھ کے نام کی تجویز کی - ڈان 3 کا اعلان

فلمساز فرحان اختر نے بدھ کو اپنی مقبول ایکشن فرنچائز ڈان کے تیسرے پارٹ کا اعلان کیا۔ اختر جن کی فلم ڈان 1 اور ڈان 2 میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کیا، حالانکہ فرحان اختر نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کی ڈان 3 کا مرکزی اداکار کون ہے۔

فرحان اختر نے بالآخر ڈان 3 کا اعلان کیا،

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 2:59 PM IST

ممبئی: فرحان اختر نے بالآخر اپنی انتہائی متوقع فلم ڈان 3 کے حوالے سے ایک جانکاری شیئر کردی ہے۔ ہدایتکار و اداکار نے سوشل میڈیا پر ڈان 3 کا اعلان کیا لیکن فلمساز نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ انہوں نے مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے کس اداکار سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم شائقین ڈان فرانچائز کے تیسرے پارٹ کے لیے رنویر سنگھ کی نام تجویز کر رہے ہیں۔Farhan Akhtar announces Don 3

فرحان اختر کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، جس میں انگریزی میں لکھا ہوتا ہے ' اے نیو ایرا بیگنز'۔ اس کا مطلب ہے ' ایک نئے دور کا آغاز'۔ واضح رہے کہ فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ڈان 1 2006 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی دوسری قسط سال 2011 میں سامنے آئی تھی، جس میں شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا جونس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے بینر ایکسل انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس کردہ یہ فلم سال 1978 میں اسی نام سے آئی امیتابھ بچن کی فلم ڈان کا ریمیک ہے، جسے اس وقت تجربہ کار مصنف جوڑی جاوید اختر اور سلیم خان نے لکھا تھا۔

اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کی جگہ کون لے سکتا ہے اور کئی لوگوں نے تبصرہ کرتےہوئے رنویر سنگھ کو فلم میں لینے کی تجویز پیش کی۔ اس سے قبل رنویر کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہ راکی اور رانی کی پریم کہانی کے بعد ڈان 3 میں اداکاری کرنے کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ گزشتہ دو برسوں میں رنویر سنگھ کی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوئی ہیں اور ان کی راکی اور رانی کی پریم کہانی سے کافی امیدیں جڑی ہوئی تھیں۔

مئی میں سدھوانی نے کہا تھا کہ ڈان کے تیسرے پارٹ کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔ سدھوانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'جب تک میرا ساتھی (اختر) اسے لکھنا ختم نہیں کرتا، تب تک ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ابھی وہ فلم کی اسکرپٹ مکمل کرنے کے مرحلے میں ہے۔ یہاں تک کہ ہم سب ڈان کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اطلاع کہ مطابق آئندہ فلم میں نئے اداکاروں کو فلم میں شامل کیا جاسکتا ہے جس میں رنویر سنگھ کا بھی نام شامل ہے۔

مزید پڑھیں:Ranveer Singh Trolled: رنویر سنگھ کو کچرا اٹھاتے دیکھ صارفین نے اداکار کو ٹرول کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.