ETV Bharat / entertainment

72 Hoorain Trailer Out:سنسر بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود 72 حوریں کا ٹریلر ڈیجیٹل طور پر ریلیز - بہتر حوریں کا ٹریلر

سی بی ایف سی کی جانب سے فلم 72 حوریں کو سرٹیفیکشن دینے سے انکار کرنے کے ایک دن بعد فلم کے ہدایتکار نے فلم کا ٹریلر ڈیجیٹل طور ریلیز کردیا ہے۔

سنسر بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود 72 حوریں کا ٹریلر ڈیجیٹل طور پر ریلیز

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 1:45 PM IST

حیدرآباد: متنازع فلم 72 حوریں کے ٹریلر کو بدھ کے روز ڈیجیٹل طور پر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں پون ملہوترا اور عامر بشیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری دو بار نیشنل ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار سنجے پورن سنگھ چوہان نے کی ہے۔72 Hoorain Trailer Out

منگل کو فلم شریک پروڈیوسر اشوک پنڈت نے بتایا کہ سنسر بورڈ نے فلم کے ٹریلر کو سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے، جو 7 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پنڈت نے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے چیئر پرسن پرسون جوشی سے ایک ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ ان لوگوں کو سنسر باڈی میں شامل نہ کیا جائے جو "ہماری تخلیقی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کو چھیننے" کی کوشش کر رہے ہیں۔

پروڈیوسر کی جانب سے 1:30 منٹ کا ایک طویل ویڈیو جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم فلم 72 حوریں کے میکرز کافی حیران اور پریشان ہیں کہ سنسر بورڈ نے ہمیں ہمارے ٹریلر کےلیے سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مضحکہ خیز اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ایک فلم جس نے نیشنل ایوارڈ جیتا ہے، ایک فلم جس نے IFFI (انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا) میں ایوارڈ جیتا ہے، ٹریلر میں ویژول وہی ہیں جو اس وقت فلم میں تھے۔ تو ایک طرف آپ نے فلم کو نیشنل ایوارڈ دیا ہے اور دوسری طرف فلم کے ٹریلر کو سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

گوا میں 2019 انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) میں انڈین پینورما سیکشن کے تحت '72 حوریں' کا پریمیئر ہوا، جہاں اسے آئی سی ایف ٹی ۔ یونیسیکو گاندھی میڈل ملا۔ سال 2021 میں چوہان نے فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا تھا۔ اس ماہ کے شروع میں کشمیر کے ممتاز مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے 72 حوریں میں مسلمانوں کی منفی تصویر کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کمیونٹی کے 'جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے'۔

اشوک پنڈت نے ویڈیو میں یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 'سی بی ایف سی میں کچھ غلط ہے'۔ اشوک پنڈت نے پرسون جوشی اور انوراگ ٹھاکر پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔ انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ' لہٰذا، ہم سی بی ایف سی کے چیئرمین پرسون جوشی صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کو ہٹایں اور اس بے تکے فیصلے کے بارے میں پوچھیں جو انہوں نے لیا ہے۔ ہم اپنے آئی اینڈ بی وزیر انوراگ ٹھاکر صاحب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر غور کریں اور اسے دیکھیں کہ یہ کون لوگ ہیں، جو ہماری تخلیقی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کو چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم کو اس کے ٹریلر ریلیز کے لیے سنسر سرٹیفکیٹ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سارتھی انٹرٹینمنٹ اور ایلینز پکچرز کی طرف سے پروڈیوس کردہ فلم 72 حوریں کو انیل پانڈے اور جنید وصی نے لکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.