ETV Bharat / elections

جیا پردہ کی انتخابی مہم تیز

ریاست اترپردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار جیا پردہ ان دنوں انتخابی تشہری مہم میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 12:18 AM IST

انتخابی تشہیری مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عظیم اتحاد کے امیدوار ااعظم خان پر سخت نکتہ چینی کی، اور ان پر عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا'۔

مہم میں لوگوں کی کثیر تعداد کو دیکھ کر جیا پردہ اپنی جیت کا دعوی بھی کررہی ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' انہوں نے جہاں پر رامپور کو چھوڑا گیا تھا آج بھی رامپور وہیں کھڑا ہے، ان کے بعد رامپور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا'۔

انتخابی تشہیری مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عظیم اتحاد کے امیدوار ااعظم خان پر سخت نکتہ چینی کی، اور ان پر عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا'۔

مہم میں لوگوں کی کثیر تعداد کو دیکھ کر جیا پردہ اپنی جیت کا دعوی بھی کررہی ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' انہوں نے جہاں پر رامپور کو چھوڑا گیا تھا آج بھی رامپور وہیں کھڑا ہے، ان کے بعد رامپور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا'۔

Intro:بالی ووڈ اداکارہ جیا پردہ نے اپنے پارلیمانی حلقہ رامپور میں کیا چناوی مہم کو تیز۔ بستی بستی اور گاؤں گاؤں جاکر لوگوں سے اپنے لئے ووٹ کرنے کی کر رہی ہیں پرزور اپیل۔ بی جے پی کے ٹکٹ سے لوک سبھا امیدوار جیا پردہ سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور سابق وزیر محمد آعظم خاں کے خلاف ہیں چناوی میدان میں۔ اپنے انتخابی جلسوں میں لوگوں کی کثیر تعداد کو دیکھ کر جیا پردہ کر رہی ہیں اپنی زبردست فتح کا دعویٰ۔


Body:وی او
رامپور سے سابق رکن پارلیمنٹ اداکارہ جیاپردہ کا اس مرتبہ سیدھا مقابلہ ان کے منہ بولے بھائی آعظم خاں سے ہے۔ وہ رامپور لوک سبھا حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر دو مرتبہ چناؤ جیت کر سن ۲۰۰۴ اور ۲۰۰۹ میں پارلیمنٹ پہنچ چکی ہیں۔ لیکن بعد میں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما آعظم خاں سے سیاسی تعلقات میں ہوئیں دوریوں کے چلتے جیا پردہ کو سماجوادی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینا پڑا اور اسی کے ساتھ ہی انہوں نے عام انتخابات ۲۰۱۹ کے موقع پر فوری طور پر بھگوا پارٹی بی جے پی کے رتھ پر سوار ہوکر رامپور سے پرچہ نامزدگی داخل کرکے آعظم خاں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ رامپور کا چناؤ تیسرے مرحلے یعنی ۲۳ اپریل ہونا ہے۔ جیسے جیسے تاریخیں نزدیک آ رہی ہیں وہ اپنی چناوی مہم بھی تیز کر رہی ہیں۔ لوگوں کے درمیان اپنے ترقیاتی کاموں کو گناکر اپنی حمایت ووٹ کی اپیل بھی کر رہیں۔ دو بار کی ممبر پارلیمنٹ اور بالی ووڈ سیلیبریٹی ہونے کے باؤجود بھی ان کو رامپور کی سیٹ پر جیت حاصل کرنے کے لئے سخت محنت اور دوڑ دھوپ کرنی پڑ رہی ہے۔ وجہ صاف ہے کہ وہ جس اپنے حریف سے مقابلہ کرنے میدان میں اتری ہیں ان کی طاقت کو بھی کم نہین ناپا جا سکتا بلکہ وہ پہلی مرتبہ لوک سبھا کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور یہاں سے مل رہی جانکاریوں کے مطابق ضلع بھر کی عوام میں اپنی زبردست لیڈ بنائے ہوئے ہیں۔ آعظم خاں اپنی انتخابی مہم میں جہاں بھی جا رہے ہیں وہاں ان کا والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔


Conclusion:بہرحال رامپور میں دونوں امیدواروں کے ارد گرد گھوم رہے اس انتخاب کو دیکھ کر ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ رامپور کی عوام کی اکثریت کس کو اپنا ایم پی بناکر دہلی پہنچائے گی۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.