اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے مسلمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلمان اپنے ووٹوں کو تقسیم ہونے نہ دیں،کیونکہ ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ بی جے پی کو ہوگا'۔
سدھو نے کہا کہ 'بی جے پی مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کررہی ہے، اور بی جے پی نے اس کام کیلیے ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کو میدان میں لایا ہے تاکہ ووٹ تقسیم ہوجائیں، اور بی جے پی کا راستہ ہموار ہو جائے'۔
انھوں نے متحد ہوکر کانگریس کو ووٹ دینے مسلمانوں سے اپیل کی۔
سدھو جو ایک سابق کرکٹر ہیں، انھوں نے اپنے انداز میں عوام سے کہا کہ 'اس بار ایسا چھکا لگائیں کہ مودی باونڈری کے باہر جا گریں گے'۔