اس ضمن میں راہل گاندھی نے کہا کہ چوراسی کے فسادات پر کانگریس کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور انکی والدہ سونیا گاندھی نے بھی معافی مانگی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کانگریس کا موقف واضح ہیکہ چوراسی فسادات میں ملوث مجرمین کو سزا ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ سیم پترودا نے چوراسی کے فسادات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ فساد ،ہوا تو ہوا، ہے کا ریمارک کیا تھا۔
جس کے بعد مختلف گوشوں سے ان کے بیان کی سخت مذمت کی جارہی تھی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پترودا کے بیان کی مذمت کی،اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے کانگریس کی سونچ کا پتہ چلتا ہے۔