ETV Bharat / elections

کنہیا کے حق میں پروفیسراخترالواسع کی اپیل

اسلامی اسکالر پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے بہار کے بیگو سرائے کی عوام سے کنہیا کمار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

کنہیا کمار کو کامیاب بنائیں، پروفیسر اختر الواسع
author img

By

Published : Apr 28, 2019, 3:14 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس نوجوان رہنما نے جس جرأت‘ ہمت اور جواں مردی کے ساتھ سیکولر جمہوریت اور سماجی انصاف کے لئے لڑائی لڑی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ خواہ ہمارا مذہب کوئی ہو، ذات کچھ بھی ہو اور کسی سے بھی نظریاتی وابستگی ہوہمیں کنہیا کمار کو ووٹ دینا چاہئے۔

انہوں نے تمام ووٹروں سے اپیل کی کہ جولوگ ملک کو نوجوانوں کا ملک سمجھتے ہیں اور چونکہ ہمارا مستقبل ہی نہیں حال بھی نو جوان ہے اس لئے ہمیں ایک نوجوان رہنما کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہئے۔

پروفیسر اختر الواسع نے مزید کہا کہ کنہیا کمار اور اس کے ساتھیوں کو جس طرح سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور اس نے ان تمام صورت حال کا جس طرح جرأت سے مقابلہ کیا ہے، اس میں سب سے بہتر تو یہ ہوتا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر کنہیا کمار پر اعتماد کرتیں اور اسے اپنا مشترکہ امیدوار بناتیں۔ لیکن جو کام سیاسی پارٹیاں نہیں کرسکی ہیں اسے اب ہمارے عوام کو کرنا چاہئے اور کنہیا کمار کو ووٹ دے کر کامیاب بنا نا چاہئے۔

خیال رہے کہ بیگو سرائے میں کل 29 اپریل کو چوتھے مرحلے کے تحت پولنگ ہورہی ہے۔ یہاں سہ رخی مقابلہ ہے۔ کنہیا کمار سی پی آئی کے امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں جب کہ آر جے ڈی نے تنویر حسن کو اور بی جے پی نے گری راج سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔تینوں جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے پوری طاقت لگا رہی ہیں۔ 2014 کے الیکشن میں اس حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار بھولا سنگھ نے تنویر حسن کو شکست دی تھی۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.