کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون کپل سبل نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاں اقلیت اور پسماندہ ہے وہاں ای وی ایم میں خرابی کی شکایت ملتی ہے۔
کپل سبل نے کہا کہ پہلے تین مرحلے میں بی جے پی کو بہت نقصان ہوا ہے۔ ویسے فتح اور شکست کا فیصلہ تو 23 مئی کو ہوگا تاہم سوال یہ ہے کہ جہاں بھی مشین خراب ہوتی ہے وہاں بی جے پی پر ہی کیوں الزام عائد ہوتا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل ہی کسی مقام سے 300 ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ انتخابات میں ووٹرس کو یہ فکر نہیں ہونی چاہئے کہ اس نے جسے ووٹ دیا ہے، اسے ووٹ مل رہا ہے یا نہیں۔
یہ مشین بھی وہیں خراب ہوتی ہے جہاں دلت اور اقلیت ووٹرس ہوتے ہیں۔ اگر دو تین گھنٹے مشین خراب رہے گی تو ووٹ نہیں پڑے گا کیونکہ لوگ واپس گھر لوٹ جایئں گے۔