لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں جھارکھنڈ کی تین سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کو پرامن بنانے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
شدید گرمی اور سخت دھوپ کے باوجود عوام حق رائے دہی کے لیے پرجوش نظر آرہے ہیں۔
گڈا لوک سبھا حلقے میں قریب 16 لاکھ ووٹر ہیں، جس میں مسلم ووٹرون کی تعداد 22 فیصد ہے، یہاں ویسے تو 13 امیدوار میدان میں ہی لیکن اصل مقابلہ عظیم اتحاد کے امیدوار پردیپ جادو اور بی جے پی کے امیدوار نشی کانت دوبے کے درمیان بتایا جارہا ہے۔
اگر سیاسی تجزیہ کاروں کی مانیں تو مسلم ووٹر کسی بھی امیدوار کی ہار جیت کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔