انھوں نے کہا کہ یہ وہ کسان نہیں ہیں جو حلقہ نظام آباد سےوزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی دختر کے کویتا کے بالمقابل انتخاب میں حصہ لیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلی تلنگانہ نظام آباد سے اپنی بیٹی کی شکست سے خوفزدہ ہیں، اور یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں،علاقہ کے کسان نہ صرف ان سے بلکہ وزیراعظم مودی سےبھی ناراض ہیں۔
کے لکشمن نے کہا کہ جہاں تک ٹی آر ایس کسان تنظیم کے ارکان کا وارناسی جانے کا تعلق ہے، وہاں کی عوام انھیں زبردست جواب دے گی۔
اس موقع پر انھوں نے دعوی کیا کہ نظام آباد حلقہ پارلیمان سے بی جے پی کا امیدوار شاندار جیت درج کرائے گا۔