ریاست اترپردیش کے چیف الیکشن کمیشنر ایل وینکٹیشور لو نے اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش میں اب تک 62 لاکھ 14 ہزار 749 متنازع دیوار پر لکھی تحریریں، پوسٹر اور بینر وغیرہ پر کارروائی کی گئی ہے۔
انکم ٹیکس، نارکوٹکس، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی اب تک 184۰67 کروڑ روپے سے زیادہ ضبط کیے ہیں جبکہ , پندرہ لاکھ 89ہزار 2سو 65 لیٹر شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔
قانون کے دائرے میں اب تک 8 لاکھ 89 ہزار 981 لائسنسی اسلحے جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 999 لوگوں کے لائسنس رد بھی کیے گئے ہیں۔
ساتھ ہی 7368اعشاریہ 3 کیلو دھماکہ خیز مواد، 13,495 کارتوس اور 4,220 بم برآمد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پانچویں مرحلے کے لیے 6 مئی کو انتخابات ہونے ہیں۔ اسی کی مدنظر اتر پردیش الیکشن کمیشن حرکت میں ہے۔