اسسٹنٹ الیکشن افسر اور سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (نوگچھیا)مکیش کمار نے یہاں بتایا کہ اس پارلیمانی حلقے کے گوپال پور اسمبلی حلقے میں بوتھ نمبر 110،111،112،135اور 136پر ووٹروں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ووٹروں نے’روڈ نہیں تو ووٹ نہیں‘ کے نعرے لگائے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ ان علاقوں میں ووٹنگ کو فروغ دینے کےلئے مقرر سیکٹر کے گھر گھر جاکر لوگوں کو سمجھانے کے بعد تقریباً آٹھ بجے بوتھ نمبر 110اور 136پر ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔لیکن ابھی بھی بوتھ نمبر 111،112 اور 135 پر ووٹنگ کے لئے ووٹر نہیں آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ جن بوتھوں پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیاگیا وہ گنگا اور کوسی ندی کے درمیان کے علاقے ہیں،جوتقریباً ہر سال سیلاب اور کٹاؤ کے مسئلہ سے دوچار ہوتے ہیں۔گزشتہ پانچ برسوں سے راشٹریہ جنتا دل کے شیلیش کمار عرف بلو منڈل اس علاقے کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔وہیں،جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو)کے نیرج کمار عرف گوپال منڈل گوپال پور کے رکن اسمبلی ہیں۔