ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ ریاست کے 17 اسمبلی سیٹ کوڈرما ، برکٹا ، برہی ، بڑکا گاؤں ، رام گڑھ ، مانڈو، ہزاری باغ ، سمریا ( محفوظ) دھنوار ، گومیاں، بیرمو ، ایچا گڑھ ، سلی ، کھجری ( محفوظ) رنچی ، ہٹیا اور کانکے ( محفوظ ) کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پر امن طریقے سے ہوئی ووٹنگ شام پانچ بجے ختم ہوگئی ۔ اس دوران قریب 61.93 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کاا ستعمال کیا ۔
ووٹنگ ختم ہونے پر سلی سیٹ پر ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ 76.98 فیصد وہیں سب سے کم 49.1 فیصد ووٹنگ رانچی میں ہوئی ۔ اس کے بعد کوڈرما میں 58.2 فیصد ، برکٹا میں61.18 فیصد ، برہی میں 63.4 فیصد، بڑکا گاؤں میں 64.53 فیصد ، رام گڑھ میں 70.5 فیصد ، مانڈو میں 62.41 فیصد ، ہزاری باغ میں 57.18 فیصد ، سمریا ( محفوظ) میں 62 فیصد ، دھنوار میں 59.86 فیصد، گومیاں میں 67.18 فیصد ، بیرمو میں 61.13 فیصد ، کھجری میں 63.09فیصد ، ہٹیا میں 53.63 فیصد اور کانکے ( محفوظ) میں 62.83 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔
ان سترہ سیٹوں میں سے برکٹا ، رام گڑھ ، رانچی ، ہٹیا اور کانکے سیٹ کیلئے صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ کوہین ، کوڈرما ، برہی ، مانڈو ، ہزاری باغ ، سمریا ، بڑکا گاؤں ، دھنوار، گومیاں ، بیرمو، ایچا گڑھ ، سیلی اور کھجری سیٹ کیلئے صبح سات بجے سے سہ پہر تین بجے تک ووٹنگ ہوئی ۔ اس مرحلہ میں سترہ اسمبلی حلقوں کے ووٹروں نے ووٹنگ دے کر 32خواتین سمیت کل 309 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) میں قید کر دیا ۔