ETV Bharat / crime

Wife Files Case Against Husband: بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا - Wife accuses husband of cheating and beating her

گیا میں شرابی شوہر کے خلاف بیوی نے تھانہ میں شکایت درج کرائی کی ہے. بیوی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر شراب کے نشے میں اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا ہے۔ Wife Filed Case Against the Husband

بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا
بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 6:06 PM IST

Updated : Jun 8, 2022, 7:40 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا کے ڈومریا منجھولی گاؤں میں کرایہ کے مکان میں رہنے والی ایک سرکاری اسکول ٹیچر کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ اسکول ٹیچر عشرت پروین پرائمری اسکول سلیا ڈومریا کی انچارج ہیں۔ ٹیچر عشرت پروین کے مطابق ان کا شوہر نشے کی حالت میں آئے دن مار پیٹ کرتا ہے اور گذشتہ روز بھی اس کے شوہر نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی جس کی شکایت عشرت پروین نے ڈومریا تھانہ میں درج کرائی ہے۔ Wife Filed Case Against Husband

اس حوالے سے خاتون نے بتایا کہ 'ان کی شادی 2002 میں چھکربندھا کے رہائشی شکیل احمد عرف پپو سے ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پپو کے گھر والوں نے دھوکہ دہی سے اس کے ساتھ شادی کی تھی۔ پپو کا گھر چھکربندھا تھانہ علاقہ کے بھینسادوہر میں ہے جب کہ پپو کے گھروالوں نے ڈومریا کے سلیا میں واقع پپو کے مامو کے گھر کو اپنا گھر بتا کر ہم سے شادی کی تھی۔ تمام حقیقت جاننے کے بعد بھی عشرت اپنے شوہر پپو کے ساتھ رہتی تھیں۔

مزید پڑھیں:

عشرت کا الزام ہے کہ اب پپو شراب پیتا ہے اور اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا ہے۔ پپو اور عشرت کے دو بچے بھی ہیں۔ عشرت نے بتایا کہ جب معاملہ حد سے زیادہ بڑھ گیا تو انہوں نے تھانہ پہنچ کر شکایت کی اور اپنے شرابی شوہر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Jun 8, 2022, 7:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.