ETV Bharat / crime

یمنا ایکسپریس وے پر شدید ٹکر، دو کی موت

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 2:14 AM IST

گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار کا قہر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک تیز رفتار ہونڈا سوک گاڑی نے ایک خراب منی ٹریولر بس کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ٹریولر کار کے قریب کھڑے دو افراد کار کی زد میں آ گئے ،جن کی موت ہو گئی ۔

Yamuna Express collision
یمنا ایکسپریس وے پر شدید ٹکر، دو کی موت

نوئیڈا: مرنے والے سوپن بھٹہ چاریہ (56) اور صاحب منڈل (24) دونوں کا تعلق بنگال سے تھا ۔اس کی بہن اسنیہا منڈل بھی زخمی ہے ۔وہیں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں کانگو کی جال اور لوسی شامل ہیں ،جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے تین افراد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

حادثے کے بعد جائے حادثہ پر بکھری گاڑیوں کے پرخچے بتا رہے ہیں کہ یہ حادثہ کس قدر خوفناک تھا، کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی، پولیس کی مدد سے تمام زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بائیک چورگروہ کا کیا پردہ فاش

ٹریولر بس میں کل 9 افراد سوار تھے ، جو مغربی بنگال اور دہلی سے آگرہ جا رہے تھے ، اس حادثے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ،جن میں تین نائیجریائی ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد گاڑی میں موجود لوگوں کو باہر نکالا گیا اور پولیس کی مدد سے سب کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.