مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے گھٹال سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور اداکار دیپک ادھیکاری (دیب) کے نمائندے پر tmc TMC MP Dev Representative Allegedly Gold Theft گجرات میں سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج سے ڈیڑھ دو مہینہ قبل گجرات کے احمد آباد سے دو کیلو سونے کی چوری ہوئی تھی اور اس پورے معاملے کا تار مغربی مدنی پور ضلع کے گھٹال سے جڑے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
احمد آباد کی پولیس مغربی مدنی پور ضلع کے گھٹال پہنچتی ہے اور تاپس منڈل نام کے ایک شخص کو گرفتار کرکے گجرات لے جاتی اور اس سے پوچھ گچھ کرتی ہے۔
پولیس کی تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے تاپس منڈل پولیس کو بتایا کہ اس نے رام پرساد منا کو 50 لاکھ روپے اور 970 گرام سونا دیا ہے۔
احمدآباد کی پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ایک بار پھر مغربی مدنی پور ضلع کے گھٹال پہنچ کر مقامی تھانے کی پولیس کی مدد سے رکن پارلیمان کے نمائندے کے گھر پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔
ترنمول کانگریس کی رہنما اور پنچایت رکن روپا منا نے پولیس سے کہا کہ ان شوہر اس وقت گھر پر موجود نہیں ہیں پارٹی کے کام سے باہر گئے ہوئے ہیں. پولیس کو اس کی تلاش ہے۔
دوسری طرف رکن پارلیمان دیب اور ان کی پارٹی کی جانب سے اس معاملے میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں: