مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت جادب پور گاؤں میں سلنڈر کے پھٹنے Cylinder Explode سے تین سال کے ایک بچے کی موت ہو گئی. اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی. مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت جادب پور گاؤں میں سلنڈر کے پھٹنے Cylinder Explode سے تین سال کے ایک بچے کی موت ہو گئی. زوردار دھماکے کے سبب مکان کے چھت کا ایک حصہ اڑ گیا. اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی.ذرائع کے مطابق کالیا چک تھانہ کے تحت جادب پور گاؤں میں واقع ایک مکان میں زوردار دھماکے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی. Three Years Old Boy Killed In Explosion In Maldah
مکان مالک حبیب الرحمٰن شیخ جو پیشے سے ایک مزدور ہیں جائے وقوع پر پہنچ کہ دیکھا کہ ان کا بچہ خون سے لت پت زمین پر پڑا ہوا پایا. بچے کو فوراً مالدہ محکمہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی. پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی. پولیس نے کہا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت تبریز شیخ کے طور پر ہوئی ہے. وہ تین سال کا ہے. یہ دھماکہ کچن میں پیش آیا. Cylinder Explode
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم نہیں چل سکی. قیاس ہے کہ سلنڈر پھٹنے Cylinder Explode سے ہی واقعہ پیش آیا ہو گا. بچے کی خالہ شاہجہاں خاتون نے کہا کہ وہ کھانا بنا رہی تھی. اس وقت تبریز ان کے ساتھ ہی تھا. کچھ دیر کے لئے گھر میں گئی اور یہ واقعہ پیش آیا.