ETV Bharat / crime

کتوں نے نوزائیدہ بچے کو نوچ کھایا - etv bharat news

لوگ دو دن کی بچی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چھوڑنے کے واقعے کو ابھی بھولے بھی نہیں تھے کہ انسانیت کو شرمندہ کرنے والے واقعہ نے ادھم پور کے رہائشیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس بار ظلم اور انسانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے کسی نے ایک نوزائیدہ کو نالے میں پھینک دیا جسے کتوں نے بری طرح نوچ کر کھا لیا۔

Dogs scratching newborn baby
کتوں نے نوزائیدہ بچے کو نوچ کھایا
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 10:56 PM IST

مقامی لوگوں نے نوزائیدہ کے لاش کو کتوں سے بچایا اور پولیس کو پورے معاملے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر تفتیش اور کارروائی شروع کردی ہے۔

ویڈیو

دوپہر کے وقت ، سیال علاقے میں جموں سرینگر ہائی وے بائی پاس کے کنارے ، کچھ لوگوں نے کتے کو ایک نوزائیدہ بچے کو لے جاتے دیکھا۔ مقامی لوگوں نے کتے کا پیچھا کیا اور نوزائیدہ کو بچایا۔ لوگوں نے نوزائیدہ بچے کی لاش پر کپڑا ڈالنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ممنوعہ چائنیز ڈور فروخت کرنے کے الزام میں دکاندار گرفتار

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ تمام ضروریات مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ، جہاں نوزائیدہ کی جنس اور پیدائش کے وقت کا پتہ لگانے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.