ETV Bharat / crime

کرناٹک: بیدر میں ایک شخص سے 14 لاکھ 18 ہزار روپے کی لوٹ - نامعلوم افراد نے حملہ کرکے

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے کولار انڈسٹریل ایریا میں رہنے والے راکیش کمار چودھری نامی شخص موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہا تھا کہ دو نامعلوم افراد حملہ کرکے 14 لاکھ 18 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ راکیش کمار کولار انڈسٹریل کے بالاجی سیلز کارپوریشن میں کام کرتا ہے۔

بیدر میں ایک شخص سے 14 لاکھ 18 ہزار روپے کی لوٹ

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 4:41 PM IST

خبر کے مطابق وہ ہر دن بیدر کی پون چھالیہ اسٹور سے دو لاکھ تیس ہزار دو سو چالیس روپے، بھومی ریڈی کالج روڈ پر واقع سائی چھالیہ سے چار لاکھ بیس ہزار نو سو پچاس روپیے اور رائل چھالیہ اسٹور سے پچاس ہزار پانچ سو پندرہ روپیے، کھادی بھنڈار کے قریب واقع نیو امر چھالیہ اسٹور سے 7 لاکھ 16 ہزار 5 سو 148 روپیے اس طرح بیگ میں رکھ کر اپنی ایکٹیوا گاڑی پر سوار ہوکر راکیش اپنے ساتھی گوپال کے ہمراہ جارہا تھا کہ اچانک کولار انڈسٹریل ایریا کے بسویشور دال میل کے دفتر کے قریب دو نامعلوم افراد نے گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی لگاکر راستہ روک دیا اور چاقو سے حملہ کرکے رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا انتخابات میں حصہ لے گی

اس معاملے میں نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.