ETV Bharat / crime

Protest in Pahalgam: سڑک پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف پہلگام میں احتجاج

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 5:05 PM IST

کوٹبل لڈی پہلگام کے رہائشیوں نے آج گاؤں کے چند طاقتور لوگوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ Protest in Pahalgam کیا اور الزام عائد کیا کہ ان چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس پر تجاوزات کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں سڑک پر چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Protest in Pahalgam
سڑک پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف پہلگام میں احتجاج

پہلگام: مقامی لوگوں نے مین روڈ بلاک کرکے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمدورفت روک دی اور Protest in Pahalgam احتجاج کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں کے چند گھرانوں نے مین روڈ پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس کے باعث انہیں سڑک پر چلنے پھرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو

مقامی لوگوں نے سڑک پر ناجائز تجاوزات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے قابضین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلگام میں غیر قانونی طور جمع کیا گیا تعمیراتی مواد ضبط

موقع پر موجود نائب تحصیلدار سلر محمد اشرف نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ لڈی پہلگام سے کوٹبل پہلگام تک سڑک پر تین گھرانوں نے غیر قانونی طور پر تجاوزات کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے انہیں انتباہ کیا ہے کہ کل تک سڑک سے تجاوزات ہٹا دیں اگر وہ ناکام ہوئے تو ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سرکاری اراضی ہے جس پر محکمہ بلاک ڈویلپمنٹ نے کچھ کام کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.