ETV Bharat / crime

ملزم نہیں ملا تو پولیس نے اس کی بیوی کو ہی گرفتار کر لیا - عام آدمی پارٹی پارٹی رہنما فیصل خاں لالا

ریاست اتر پردیش کے رامپور میں پولیس حراست سے رہا ہوئی 7 ماہ کی حاملہ آسیہ نے بتایا کہ پولیس اس کے شوہر کو گرفتار کرنے آئی تھی اور جب شوہر گھر پر نہیں ملا تو اسے ہی تھانہ لے کر چلی گئی۔

حاملہ خاتون کے ساتھ پولیس کی بدتمیزی
حاملہ خاتون کے ساتھ پولیس کی بدتمیزی
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 8:28 PM IST

گزشتہ روز ایس او جی کی ٹیم ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرنے تحصیل شاہ آباد کے گاؤں ریوڑی گئی تھی جہاں جب ملزم گھر پر نہیں ملا تو ملزم کی بیوی آسیہ جو 7 ماہ کی حاملہ ہیں کو ایس او جی اپنی حراست تھانہ شاہ آباد لے گئی تھی۔

حاملہ خاتون کے ساتھ پولیس کی بدتمیزی

رامپور کی تحصیل شاہ آباد کے گاؤں ریوڑی میں پولیس کی شرمناک کاروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں ریوڑی کی خاتون آسیہ نے بتایا کہ اس کا شوہر کسی معاملے میں نامزد ملزم ہے۔ ایس او جی کی ٹیم گزشتہ روز جب اس کے شوہر کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہاں اس کا شوہر موجود نہیں تھا۔

نامزد ملزم کی غیر موجودگی میں پولیس اس کی بیوی کو اپنی حراست میں تھانہ کوتوالی شاہ آباد لے گئی۔ آسیہ نے بتایا کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہے۔ رات بھر پولیس نے اسے بٹھائے رکھا اور پٹائی بھی کی جب اس نے اس بات کا احتجاج کیا تو ایس او جی نے کہا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر چیر دوں گا۔

اس کے بعد متاثرہ کے اہلخانہ نے عام آدمی پارٹی پارٹی رہنما فیصل خاں لالا سے مدد کی اپیل کی جس کے بعد فیصل خان نے آسیہ کو کوتوالی شاہ آباد سے رہا کرایا۔

اس موقع پر فیصل خان نے پولیس کے اس رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپنا یہ رویہ بدلنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اترپردیش پولیس کو تاکید کریں کہ ملزم کے بدلے پولیس کسی دوسرے شخص یا خاتون کو گرفتار نہ کرے۔ کوئی بھی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

واضح رہے کہ رامپور میں پولیس کی جانب سے مسلم خاتون کی اس قسم کی گرفتاری کا ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اس سے قبل رامپور کے ڈونگر پور علاقے میں بھی پولیس کے ہاتھ جب ملزم نہیں آیا تو ایس او جی کی ٹیم ملزم کی اہلیہ اور اس کی تین ماہ کی معصوم بیٹی کو اپنے ساتھ تھانہ لے آئی جہاں پولیس نے ان دونوں کو رات بھر تھانہ میں بیٹھا رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.