ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف 2008 کے ایک کیس میں سانگلی کی ایک عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ایم این ایس سربراہ کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 109، 117، 143، فوجداری ترمیمی ایکٹ 7، ممبئی پولیس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، Loudspeaker Controversy۔ راج ٹھاکرے کے گھر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات ہیں، سانگلی کورٹ نے اس طرح کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ Raj Thakre on Loudspeaker Controversy
واضح رہے کہ سیاسی ہلچل کے درمیان راج ٹھاکرے کے گھر کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک کیس میں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ Non-bailable Warrant Against Raj Thackeray
یہ بھی پڑھیں:
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ غیر ضمانتی وارنٹ سانگلی کورٹ نے 2008 کے ایک کیس میں جاری کیا ہے۔ ایم این ایس سربراہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 109، 117، 143، فوجداری ترمیمی ایکٹ 7، ممبئی پولیس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یو این آئی