ETV Bharat / crime

روپے کی لین دین میں نوجوان کا قتل

آنند پروت علاقے میں 300 روپے کی لین دین کے معاملے میں دو نوجوانوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک نوجوان کا قتل۔

روپے کی لین دین میں نوجوان کا قتل
روپے کی لین دین میں نوجوان کا قتل
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 12:19 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، آئے دن دہلی کے مختلف علاقوں سے نئے نئے واردات سامنے آرہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن آنند پروت علاقے میں 300 روپے کے لین دین کے معاملے میں دو نوجوانوں کے درمیان تصادم ہوگیا، معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک نوجوان نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شیلیندر نامی نوجوان کی ران میں چاقو قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نوجوان کو ہسپتال پہنچایا، جہاں کہ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ آنند پربت پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آنند پربت کا رہائشی شیلیندر گھر کے قریب ایک کیمسٹ کی دکان پر کام کرتا تھا۔ اپنی ماں کے علاوہ، اس کے خاندان میں اس کا ایک بڑا بھائی ہے۔ اس نے چند ماہ پہلے روی نامی نوجوان سے 300 روپے کا بطور قرض لیا تھا۔ اس نے ابھی تک یہ رقم واپس نہیں کی تھی۔

گزشتہ روز دوپہر کے وقت روی نے شیلیندر سے اپنے دئے گئے قرض واپس ماں گے۔ شیلیندر نے اسے بتایا کہ وہ شام تک اس کے پیسے واپس کردے گا، لیکن وہ راضی نہیں ہوا، اس کے بعد روی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شیلیندر سے مار پیٹ کی۔

مزید پڑھیں:

لڑائی کے دوران روی نے شیلیندر کے ران میں چاقو مارا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کچھ نابالغ لڑکے بھی ملوث ہیں۔ فی الحال روی کے کچھ ساتھیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.