مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولیس اسٹیشن کو خبر دینے والے نے کہا کہ 14 سالہ امہ ہانی جمیل احمد ساکن امن پورہ (مالیگاؤں) نے خودکشی کرلی.
مالیگاؤں میں خودکشی کے معلامات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
گذشتہ جمعہ کو اس سلسلے میں شہر مالیگاوں کی مساجد میں خودکشی کے موضوع پر تقاریر بھی کی گئی تھی۔
مذہبی رہنماؤں اور علمائے دین نے جمعہ کے خطبوں کے ذریعہ لوگوں کو بتایا کہ خودکشی کرنا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اس سے ہر حالت میں گریز کرنا چاہئے۔
تاہم ابھی بھی وہاں خودکشی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 27 فروری 2021 کو معمولی سی وجوہات کے بنا پر 14 سالہ امہ ہانی جمیل احمد نامی طالبہ نے اپنی زندگی ختم کرلی.
موصولہ اطلاعات کے مطابق امہ حانی جمیل احمد جمہور ہائی اسکول (مالیگاؤں) میں 8 ویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔
امتحان قریب آنے اور پڑھائی کرنے کا کہنے پر ناراض ہوکر گھر کے اندر اپنے دوپٹہ کو گلے میں باندھ کر چھت کے پنکھے کی کڑی میں لگا کر لٹک گئی۔
گھر والوں کو جب اس کی اطلاع ملی تو فوراً اسے ہسپتال لے گئے ، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک ہفتہ میں مالیگاؤں میں خودکشی کے دو دو واقعات ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 17 فروری 2021 کو مالیگاؤں کے رسول پورہ میں اسی طرح گلے میں دوپٹہ باندھ کر ایک 19 برس کی ایک لڑکی نے خودکشی کی تھی۔
پولیس نے امہ ہانی کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ابھی تک اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خاںہ کو نہیں ملی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کارروئی شروع کردی ہے۔