ETV Bharat / crime

چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام، ایک شخص کی پٹائی - دہلی باپا نگر معاملہ

دہلی کے باپا نگر میں ایک چار سالہ بچی کے رشتہ داروں نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک فیکٹری ورکر کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔ گذشتہ جمعہ کے روز پیش آنے والے اس معاملے کی ایک ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں لوگوں ملزم کو پائپ سے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ایف آئی درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں رشتہ داروں نے ملزم کو پیٹا

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 1:01 PM IST

دارالحکومت دہلی کے باپا نگر میں جنیز فیکٹری میں کام کرنے والے ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ اس الزام پر بچی کے رشتہ داروں نے ملزم کی بے رحمی سے مارا پیٹا ہے۔

ملزم کی پائپ سے پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ معاملہ گذشتہ جمعہ کو پیش آیا تھا۔ لڑکی کے رشتہ داروں کے مطابق خاندان کے ایک فرد نے مبینہ طور پر لڑکی کو ملزم کے ساتھ فیکٹری میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد گھر والوں نے فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کی زبردست پٹائی کر ڈالی۔ خاندان کی کچھ خواتین نے بھی ملزم کی پٹائی کی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:سہارنپور: خاتون کے قتل میں ملوث تین ملزم گرفتار

پولیس نے لڑکی کو طبی جانچ کے لیے بھیجا ہے اور ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.