مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ منجلہ علاقے کے آزاد نگر کالونی کے مقامی ڈاکٹر زین العابدین ولد منور علی سے دھوکہ دہی کر کے لاکھوں روپے لینے کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
مراد آباد ایس ایس پی ببلو کمار نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں انوراگ چترویدی نام کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے چار دیگر ساتھی ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں Moradabad Police Discloses Fraud Case۔
ایس ایس پی ببلو کمار نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ لوگ ایک فرضی کمپنی بنا کر اور فرضی دستاویزات کے ذریعے اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں لوگوں سے دھوکہ دہی کر کروڑوں روپے کی رقم جمع کیا تھا۔
یہ لوگ مراد آباد میں بھی فرضی کاغذوں پر ایک کمپنی چلا رہے تھے جس کے ذریعہ ڈاکٹر زین العابدین سے لاکھوں لاکھوں روپیے لے لیا اور اس کے بعد ملزم زین العابدین کو دھمکی دینے لگا۔
مزید پڑھیں:
ہمارے سائبرٹیم اور تھانہ مجھولہ کی ٹیم نے اس گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کیا ہے۔ بڑی مشقت کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس ٹیم کو انعام سے نوازا جائے گا۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے، دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔