ETV Bharat / crime

Life Imprisonment to Rapist تریپورہ میں جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا - ترپورہ کے کرائم

جنوبی تریپورہ کی ایک خصوصی عدالت نے جنسی زیادتی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ Life Sentence For Rapist In Tripura

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 5:08 PM IST

اگرتلہ: خصوصی عدالت نے فروری 2020 میں جنوبی تریپورہ کے بیکھورا تھانہ علاقے کے تحت مغربی مہوری پور گاؤں میں دو سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنزی زیادتی کرنے والے ملزم کو آج قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

اس معاملے کی تفتیشی افسر، بیکھورا پولیس اسٹیشن کی روما نوتیا نے بتایا کہ تریپورہ کے بیکھورا تھانہ علاقہ کے مغربی مہوری پور گاؤں میں سات فروری 2020 کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ملزم جویدیب منڈل (27) اپنے ایک رشتے دار کے یہاں ٹھہرنے گیا تھا۔ جہاں اس نے رشتے دار کی دو سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنزی زیادتی کی۔

لڑکی کی والدہ کی شکایت پر تفتیش شروع کی گئی، جس کے تحت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے پولیس اور عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے سنتیر بازار کے آر کے گنج گاؤں کے ملزم کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 376(2)(آئی) اور پوکسو ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت قصوروار پایا اور ملزم کو دس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.