ETV Bharat / crime

بارہ بنکی : چار اسمگلر گرفتار،20 لاکھ کی شراب ضبط

بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ سے آج پولیس نے شراب اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے انگریز شراب کی 139 پیٹی ضبط کی گئی ہے۔

چار اسمگلر گرفتار،20 لاکھ کی شراب ضبط
چار اسمگلر گرفتار،20 لاکھ کی شراب ضبط
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:40 PM IST

اترپردپش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے انگریزی شراب کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے چار اراکین کو آج بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب کی مختلف برانڈ کی 139 پیٹی برآمد کی ہے جس کی قیمت تقریبا 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

ایس ٹی ایف ترجمان نے بتایا کہ لمبے عرصے سے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ بین ریاستی اسمگلر گروہ کے ذریعہ دہلی، پنجاب و ہریانہ سے انگریزی شراب کی اسمگلنگ ریاست کے راستے صوبہ بہار کے مختلف اضلاع میں کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں آج مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے بہار کے مظفر نگر باشندہ سنتوش پاسوان، موتیہاری باشندہ اشوک پاسوان کے علاوہ ہریانہ کے بھوانی باشندہ منیش اور ٹریکٹر ڈرائیور وکاس کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: مارفین کے ساتھ دو تسکر گرفتار

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کی گاڑیوں سے 139 پیٹی انگریزی شراب کے علاوہ اسکوڈا کار، بغیر نمبر کا ٹریکٹر اور مٹی کھودنے کی مشین کے علاوہ پانچ موبائل فون اور کچھ نقدی برآمد کئے ہیں۔ گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ جاری ہے انہیں رام سنیہی گھاٹ تھانے میں بھیجا گیا ہے آگے کی کاروائی مقامی پولیس کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.