حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر بیرونی ممالک کی سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوششوں کو کسٹم کے عہدیداروں نے ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسمگل کی جارہی سگریٹس کو ضبط کیا اور 6 مسافرین کو حراست میں لے لیا۔ کسٹم کے عہدیداروں نے دبئی سے بذریعہ فلائٹ نمبر 6E1406 حیدرآباد پہنچے ان مسافرین کے سامان کی تلاشی لی جس میں ان سگریٹس کا پتہ چلا۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد: شمس آباد ایئرپورٹ پر 2.5 کلو سونا ضبط
پولیس کے مطابق یہ سگریٹس غیر قانونی طور پر حیدرآباد اسمگل کیے جارہے تھے۔ ان 22,600 سگریٹس اور 940 ای سگریٹس کی مالیت 11 لاکھ 66 ہزار روپیے ہے۔ ان سگریٹس کو ضبط کرتے ہوئے ان مسافرین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ یہ سگریٹس کس کی ایما پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھی اسی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں بیرونی سگریٹس کو ضبط کیا گیا تھا۔
یو این آئی