شہر حیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ کی ایک دکان کے سامنے پانچ سالہ لڑکی کی لاش کے سلسلہ میں پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے۔ چند دن قبل ملی ایک بچی کی لاش کے سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا۔ پولیس کو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ پیٹ میں مارنے سے معصوم کی موت ہوئی تھی۔
پولیس کو پتہ چلا کہ ایک خاتون نے اس لڑکی کی لاش کو یہاں لاکر پھینک دیا اور فرار ہوگئی۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم خاتون اس کو یہاں پھینکے کے بعد دوارکا کالونی کی طرف گئی۔ اس ملزمہ کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جموں: آپسی تصا دم میں دو افراد کی مو ت، ایک شدید زخمی
پولیس اس خاتون کے جانے کے راستہ کے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیجس کا تجزیہ کررہی ہے۔ ملزمہ کو پکڑنے کے لئے پولیس کی تین، ٹاسک فورس کی چار ٹیموں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
یو این آئی