ETV Bharat / crime

یورو کپ: ٹیم کی جیت کا جشن منانا پڑا مہنگا، 20 گرفتار - ویمبلے اسٹیڈیم

یورو 2020 سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ڈنمارک پر جیت کا جشن منانے کے دوران ہنگامہ کرنے والے 20 شائقین کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

جیت کا جشن منانا پڑا مہنگا
جیت کا جشن منانا پڑا مہنگا
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 10:42 PM IST

یوئیفا یورو چیمپیئن شپ میں انگلینڈ فٹ بال ٹیم کی ڈنمارک پر 1-2 سے جیت کے بعد لندن کے قانون نافذ کرنے والے افسران نے 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔

پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ 'افسران نے عوامی انتظام اور پولیس پر حملے سمیت کئی جرائم کے لیے 20 گرفتاریاں کی ہیں۔

انگلینڈ کی شاندار جیت کے بعد افسران پورے لندن میں گشت کررہے تھے اور لوگوں سے بات چیت کررہے تھے کہ وسطی لندن میں بڑی تعداد میں گروپ نظر آئے۔ اس دوران گرفتاریاں کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے ہاتھوں ڈنمارک کو شکست دینے اور 50 سال سے زیادہ وقت میں پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد دیر شب انگلینڈ کے مداح لندن کی سڑکوں پر اتر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ومبلڈن: راجرفیڈررکا سفر ختم، جوکووچ سیمی فائنل میں داخل

ویمبلے اسٹیڈیم میں اتوار کو یورپین چیمپئن شپ کے فائنل میں انگلینڈ کا سامنا اٹلی سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.