ETV Bharat / crime

Dozens of Children Sick from Midday Meal: مظفر نگر میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد درجنوں بچے بیمار

مظفر نگر میں واقع کمپوزٹ اسکول میں میڈ ڈے میل کا کھانا کھانے سے ایک درجن سے زائد بچے بیمار ہوگئے۔ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچوں کو مظفر نگر ضلع ہسپتال میں ایڈمٹ کرایا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ dozen kids hospitalized after mid-day meal at Muzaffarnagar school

مظفر نگر کے اسکول میں مڈ ڈے میل کے بعد درجنوں بچے اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 5:59 PM IST

مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے نئی منڈی تھانہ علاقے میں واقع کمپوزٹ اسکول میں میڈ ڈے میل کا کھانا کھانے سے ایک درجن سے زائد بچے بیمار ہوگئے۔ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچوں کو مظفر نگر ضلع ہسپتال میں ایڈمٹ کرایا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعے کی خبر وائرل ہونے کے بعد مظفرنگر رکن اسمبلی اور مرکزی وزیر کپل دیو اگروال آنن فانن میں ضلع اسپتال پہنچے اور بیمار بچوں کا حال چال جانا اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو ضروری ہدایت دیں۔ dozen kids hospitalized after mid-day meal at Muzaffarnagar school

مرکزی وزیر کپل دیو اگروال نے بتایا کہ بی بی پور گاؤں کے ایک کمپوزڈ اسکول میں مڈے میل کا کھانا کھانے سے کچھ بچے بیمار ہوگئے ہیں۔ بچوں کے مطابق مڈ ڈے میل کے کھانے میں چھپکلی گری تھی جس کو کھانے کے بعد بچوں کو پیٹ درد اور دست کی شکایت پیش آئی جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

مقامی رکن اسمبلی کے مطابق سبھی بچوں کی حالت اب مستحکم ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے جو اس معاملے میں قصوروار پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.