جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک نویں جماعت کی طالب علم پر تیزاب پھینکا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کرالہ چک شوپیان میں ایک نویں جماعت کی لڑکی پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا۔ تیزاب لڑکی کے بازو پر گرا جس سے لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ لڑکی کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال برتھی پورہ پہنچایا۔ جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا۔
اس واقعہ کے فوراً بعد شوپیان پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔