ETV Bharat / crime

پرتاپ گڑھ: قتل کے معاملے میں نصف درجن ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 5:33 PM IST

پرتاپ گڑھ پولیس نے طالب علم لکی کے قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے نصف درجن ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے قتل کے دوران استعمال کیے گئے پستول اور کارتوس کو برآمد کیا گیا ہے۔

قتل کے معاملے میں نصف درجن ملزمین گرفتار

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ ماندھاتہ پولیس کی ٹیم نے مشترکہ طور سے تحقیقات کر کے طالب علم لکی قتل کیس کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے نصف درجن ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے قتل کے معاملے میں استعمال کئے گئے پستول اور کارتوس کو برآمد کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دویویدی نے منگل کی سہ پہر پولیس لائن میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ لکی پرجاپتی گھر سے 16/ جنوری کو لاپتہ ہوا تھا اور 31 جنوری کو اس کی لاش سرائے سجان گاؤں کے نالے سے برآمد ہوئی تھی۔

مقتول کے والد سریش پرجاپتی کی شکایت پر پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کا کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران روشنی میں آئے ملزمین سجیت پرجاپتی، پرنس گپتا، بھوپندر عرف بھوپیش پرجاپتی اور اروند پرجاپتی کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے قتل کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

سجیت نے بتایا کہ لکی اس کے ساتھ پڑھتا و کرکٹ کھیلتا تھا، لکی ہمیشہ اس کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی اور اس کے ساتھی کی بہن سے بات چیت کرتا تھا جس کے سبب بدنامی ہو رہی تھی۔ لکی کے دادا نے دیوالی کے روز ڈی جے بجانے کو لے کر اس کے گھر توڑ پھوڑ و بدسلوکی کی تھی۔ اسی معاملے کو لے کر ان لوگوں نے لکی کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لیے شبھم سنگھ و سندیپ سنگھ نے رقم لے کر پستول اور کارتوس دستیاب کرایا۔ پستول اور کارتوس ونے وشواکرما کی دکان میں رکھ دیا۔

مزید پڑھیں:

سائبرآباد پولیس : سرمایہ کاری پر دھوکہ دہی کے معاملے میں تین افراد گرفتار

منصوبہ کے بموجب سجیت پرجاپتی، پرنس گپتا، بھوپیندر عرف بھوپیش پرجاپتی اور اروند پرجاپتی نے مل کر 16 جنوری کو نالے کے نزدیک لکی کو کرکٹ کھیلنے کے لئے بلایا اور گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کو نالے میں پھینک دیا۔

مقتول کا موبائل اور پستول گاوں کے کنوئیں میں ڈال دیا۔ نشان دہی پر پستول و موبائل برآمد کیا گیا۔ پولیس نے سجیت پرجاپتی ،پرنس گپتا، بھوپیندر عرف بھوپیش پرجاپتی و اروند، شبھم و سندیپ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سبھی کو جیل بھیج دیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.