ETV Bharat / crime

Murder in Jasola Delhi: شاہین باغ دہلی سے متصل جسولہ میں 16 سالہ لڑکی کا قتل - Crime News in Delhi

مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ کے قریب واقع سریتا وہار تھانہ علاقہ میں Murder in Jasola Delhi ایک 16 سالہ لڑکی کے قتل سے علاقہ میں سراسیمگی ہے۔ اس قتل سے الگ الگ قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

A 16-year-old girl was killed in Jasola near Shaheen Bagh
شاہین باغ سے متصل جسولہ میں 16 سالہ لڑکی کا قتل
author img

By

Published : Dec 17, 2021, 2:27 PM IST

اطلاع کے مطابق جنوبی دہلی کے سریتا وہار تھانہ میں واقع جسولہ گاؤں کے جنتا فلیٹ کے فلیٹ نمبر B-32 میں رخسار نامی 16 سالہ لڑکی کا قتل کردیا گیا.Murder in Jasola Delhi۔ اس کی اطلاع فوراً مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ دروازہ باہر سے بند تھا۔ دروازہ توڑا تو پتہ چلا کہ لڑکی کو فلیٹ کے اندر قتل کیا گیا ہے۔

ویڈیو

لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے شان محمد نامی نوجوان کے ساتھ رہ رہی ہے۔ وہ بھی نشے کا عادی ہے لیکن آج وہ یہاں نہیں ہے۔ اس نے خدشہ ظاہر کیا کہ شان محمد قتل کر سکتا ہے، جس کے بعد پولیس نے سریتا وہار تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ ایشا پانڈے نے کہا کہ ایک ٹیم بنا کر پولیس نے شان محمد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اتراکھنڈ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

تفتیش کے دوران شان محمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2013 سے متوفی لڑکی کی والدہ کے ساتھ تعلقات میں تھا۔ تینوں ساتھ رہتے تھے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نشے کا عادی تھا اور اس بات پر لڑکی اور اس کی والدہ کے ساتھ لڑائیاں ہوتی تھیں۔ بدھ کے روز جب مقتول کی والدہ گھر سے کام کے لیے نکلی تھی تو ملزم نے لڑکی کو ٹیلی فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھا، اس نے اس سے انکار کیا اور اسے تھپڑ مار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جس کے بعد لڑکی نے بھی ملزم کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد ملزم نے کچن سے لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر کمرے کو باہر سے بند کرکے وہاں سے فرار ہو گیا۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سراسیمگی ہے۔

مقتولہ کے پڑوسی ساحل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ خاندان دو ماہ قبل ہی یہاں کرایہ پر رہنے کے لیے آیا تھا۔ خاتون بہار کی رہنے والی ہے اور لڑکا کہاں کا ہے اسے معلوم نہیں وہ جب سے خاتون کے ساتھ ہی رہ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی لاپروائی کی وجہ سے یہاں کرائم دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.