اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے علاقے کے کمورہ سئی ندی پل کے نزدیک پیر کی شام قاتلانہ حملے کے الزام میں پردھان کے شوہر سمیت دو ملزمین کو گرفتار کر حملے میں استعمال ہوئے ایک طمنچہ و کارتوس برآمد کیا۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی نے بتایا کہ کوڈرہ مادوپور گاوں میں ادیہ پرساد یادو کو راشن کے لیے ہوئے تنازع میں کوٹیدار کے بیٹے سجیت سنگھ، پردھان کے شوہر اور شیلیندر سنگھ نے گزشتہ 13 فروری کو ادیہ پرساد یادو نام کے ایک شخص کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ اس معاملے میں کیس درج کیا گیا تھا۔
اس معاملے کی شکایت درج کرنے کی وجہ سے وکاس سنگھ وغیرہ پانچ لوگ ادیہ پرساد یادو کے گھر پر پہنچے و جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔ مذکورہ معاملے میں وکاس سنگھ سمیت پانچ لوگوں کے خلاف قاتلانہ حملے کا کیس درج کیا گیا ۔پولیس نے کمورہ سئ ندی کے نزدیک وکاس سنگھ و شیلیندر سنگھ سمیت دو ملزمین کو گرفتار کر حملے میں استعمال ہوئے ایک 32بور کی پسٹل و کارتوس برآمد کیا ۔دونوں ملزمین کو جیل بھیجا گیا ۔انہوں نے وکاس سنگھ کو شاطر مجرم بتایا ہے ۔