ETV Bharat / city

'ملازمین اور ڈاکٹرس  اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں' - عوام کو خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں محکمہ صحت کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وزیر صحت ای راجندر اور وزیر پنچایت ای دیاکر راو نے شرکت کی۔

'ملازمین اور ڈاکٹرس  اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں'
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 4:53 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:32 AM IST

اس موقع پر وزیر صحت نے دعوی کیا کہ صحت مند تلنگانہ کی تشکیل کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے موسمی بیماریوں کے انسداد کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر میڈیکل افسران سے مشاورت کی۔
اس موقع پر انھوں نے ہسپتالوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا، اور ہسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے محکمہ صحت کے ملازمین کو لاپرواہی نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اگلے چار ماہ تک میڈیکل افسروں کو رخصت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی انکا تبادلہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ افسروں کو دن رات کام کرنا ہوگا، اور موسمی امراض کے انسداد کے لیے منعقد ہورہے پروگرامس کو کامیاب بنانا ہوگا۔
وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویہ کی قلت نہیں ہے، 90 فیصد کیسس موسمی بخار کے ہیں، ڈینگو کے کیسس بہت کم ہیں اس لیے عوام کو خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر صحت نے اس سلسلہ میں عوام کو اعتماد لینے اور شعور بیدار کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے ڈاکٹرس کو ہدایت دی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 11:32 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

warnagal
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.