ETV Bharat / city

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے اعلان کے خلاف احتجاج - ارکان اسمبلی اے امرناتھ

اسٹیل پلانٹ کے ورکرس کے احتجاج کی وزیر ایم سرینواس راو، ارکان پارلیمنٹ ایم وی وی ستیہ نارائن، بی ستیہ وتی، ارکان اسمبلی اے امرناتھ، ٹی ناگی ریڈی اور دیگر نے حمایت کی۔

نجی کاری کے اعلان کے خلاف احتجاج
نجی کاری کے اعلان کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:46 PM IST

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے اعلان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جماعتی لیڈروں کی جانب سے آج اسٹیل پلانٹ کی گیٹ کے قریب احتجاج کیا گیا۔

اسٹیل پلانٹ کے ورکرس کے احتجاج کی وزیر ایم سرینواس راو، ارکان پارلیمنٹ ایم وی وی ستیہ نارائن، بی ستیہ وتی، ارکان اسمبلی اے امرناتھ، ٹی ناگی ریڈی اور دیگر نے حمایت کی۔

کل جماعتی لیڈروں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے فیصلہ کو مرکز کی جانب سے واپس لئے جانے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ ورکرس کے ساتھ بڑے پیمانہ پر ریلی بھی نکالی گئی'

احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر شرینواس نے کہا کہ مرکز کے اس قدم کی عوام کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلہ سے دستبرداری اختیار کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے
راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل منظور

انہوں نے کہا کہ جلد ہی عوام بھی اس تحریک میں شامل ہوجائیں گے۔ انہوں نے بی جے پی اور جن سینا پارٹی کے لیڈروں پر زور دیا کہ وہ عوام کی خواہشات کو پیش نظر رکھیں اور وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے فیصلہ کو واپس لینے کیلئے مرکز پر دباو ڈالیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.