ETV Bharat / city

جگن نے وائی ایس آر ویدادری لفٹ اریگیشن اسکیم کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا - وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ویڈیو لنکیج

وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ویڈیو لنکیج کے ذریعہ اپنے آفس سے وائی ایس آر ویدادری لفٹ اریگیشن اسکیم کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔

Jagan laid the foundation stone for the YSR Vedadri Lift Irrigation Scheme
جگن نے وائی ایس آر ویدادری لفٹ اریگیشن اسکیم کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 5:22 PM IST

ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کو ویڈیو لنکیج کے ذریعہ تاڑے پلی میں واقع اپنے کیمپ آفس سے وائی ایس آر ویدادری لفٹ اریگیشن اسکیم کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر انہوں نے نشاندہی کی کہ ضلع کرشنا کے نندی گاما،وتساوائی،پینوگنچی پیرلو اور جگیاپیٹ منڈلوں میں پینے کے پانی کی قلت پائی جاتی ہے۔حکومت لفٹ اریگیشن اسکیم تعمیر کررہی ہے تاکہ اس علاقہ میں پینے کے پانی اور آبپاشی کے لئے پانی فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد لفٹ اسکیم کے ذریعہ ان علاقوں میں 2.7ٹی ایم سی پانی فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا ”ہمارا مقصد فروری 2021تک لفٹ اریگیشن اسکیم کی تعمیر مکمل کرناہے، اس پروجیکٹ کی شروعات کی گئی ہے کیونکہ ناگرجناساگر لفٹ کنال کا پانی اس علاقہ کو نہیں پہنچ رہا ہے۔ اس لفٹ اریگیشن اسکیم کے ذریعہ 38,627ایکڑ اراضی کو پانی فراہم کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جگیا پیٹ بلدی حدود کے علاقوں کے علاوہ ڈی بی آر برانچ کنال کے حدود والے30 مواضعات کو بھی پانی سپلائی کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.