ETV Bharat / city

جونپور: پولیس حراست میں نوجوان کی موت، ایس او سمیت تین پولیس اہلکار معطل

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 4:42 PM IST

Updated : Feb 12, 2021, 5:06 PM IST

ضلع جونپور میں پولیس تحویل میں ایک نوجوان کی موت کے بعد لواحقین نے پولیس پر زدوکوب کرنے کا الزام عائد کیا ہے، معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ایس پی نے ایس او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

young man dies in police custody in jaunpur
پولیس حراست میں نوجوان کی موت

ریاست اترپردیش کے جونپور ضلع اسپتال میں اس وقت ہنگامہ ہوگیا جب ایک نوجوان کی پولیس تحویل میں موت ہو جانے کے بعد اہل خانہ نے پولیس پر زدوکوب کرنے کی وجہ سے موت کا الزام عائد کرنا شروع کردیا۔

جونپور: پولیس حراست میں نوجوان کی موت، ایس او سمیت تین پولیس اہلکار معطل

دراصل پولیس نے جمعرات کی رات چک مرزا پور گاؤں کے رہائشی کرشنا کو گرفتار کیا تھا اور صبح پولیس تحویل میں اس کی موت ہوگئی تھی، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل سی برجیش سنگھ پرنشو ضلع اسپتال پہنچ گئے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وہیں اس پورے معاملے کے تعلق سے پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ یکم فروری کو موہن لال یادو کی تحریر پر تھانہ بخشا حلقہ کے شیو غلام گنج میں پیسوں سے بھرا بیگ لوٹنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسی کیس کے تعلق سے تفتیش کے دوران جمعرات کی رات کرشنا یادو عرف پجاری کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، ایس پی کے مطابق اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا اور لوٹ کے پیسوں میں سے 64 ہزار روپے برآمد بھی کیے گئے، صرف اتنا ہی نہیں اس کے گھر سے 13 عدد لوٹ کے موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات کے وقت کرشنا نے پیٹ میں درد کی بات بتائی، جس کے بعد پولیس اسے کمیونٹی صحت مرکز لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ضلع اسپتال ریفر کردیا، جہاں ضلع اسپتال میں زیر علاج اس کی موت ہوگئی، چونکہ موت پولیس کی تحویل میں ہوئی ہے اس لیے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقات متاثر نہ ہو اس لیے ایس او بخشا سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.