ETV Bharat / city

عالمی یوم ماحولیات: 'پودہ لگانا صدقہ جاریہ ہے

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 4:35 PM IST

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمعیۃ یوتھ کلب بنارس کی جانب سے شیخ الہند ٹریننگ سینٹر بیلوڑی سمیت گاؤں میں شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر اے ڈی ایم سٹی بنارس گلاب چند نے پروگرام میں شرکت کیا، مہمان اعزازی کے طور پر بیلوڑی گاؤں کے نو منتخب پردھان سُمت کمار سنگھ موجود تھے۔

World Environment Day
عالمی یوم ماحولیات

جمعیۃ یوتھ کلب بنارس کی کلر پارٹی نے دونوں مہمانوں کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔ پروگرام کا آغاز بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ اور جمعیۃ علماء ہند کی اے ڈی ایم سٹی اور حاجی ابوالہاشم (صدر جمعیۃ علماء بنارس) کے ہاتھوں پرچم کشائی سے ہوا۔

جمعیت یوتھ کلب بنارس کے کنوینر محمد رضوان نے جمعیت یوتھ کلب کا تعارف کرایا اور آج کے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات کہ اعلان کیا کہ جمعیت یوتھ کلب بنارس نے بیلوڑی گاؤں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ طے ہوا ہے کہ تعلیم، صفائی، صحت اور مختلف شعبوں میں عوامی بیداری کے پروگرام منعقد کرکے ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے اس گاؤں کو ایک مثالی گاؤں بنانا ہے۔

World Environment Day
عالمی یوم ماحولیات

مہمان خصوصی اے ڈی ایم سٹی نے اپنے تفصیلی خطاب میں ماحولیات کے تحفظ اور اس کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور جمعیت یوتھ کلب بنارس کی اس پہل کی کافی تعریف کی اور اس کو سراہا۔ پردھان سمت کمار نے نوجوانوں کے اس پروگرام کی تعریف کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ گاؤں میں کام کرنے کے دوران وہ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ آخر میں جمعیت علماء مشرقی اترپردیش کے جنرل سکریٹری حافظ عبیداللہ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا خاص طور پر اے ڈی ایم سٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک درخواست پر ہمارے اس پروگرام میں تشریف لائے جمعت علماء نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم سب کو آپس کے تعاون سے اس گاؤں کو ایک مثالی گاؤں بنانا ہے اور اس کے لیے جو بھی ضرورت پڑےگی انشاء اللہ جمعیۃ علماء ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

World Environment Day
عالمی یوم ماحولیات

جمعیت علماء بنارس کے جنرل سکریٹری مولانا احمد شکیل کی دعا پر اس نشست کا اختتام ہوا جس کے بعد آئے ہوئے مہمانوں اور جمعیت علماء کے عہدیداران اور جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں کے ذریعہ شیخ الہند ٹریننگ سینٹر اور بیلوڑی گاؤں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی۔ جمعیۃ علماء بنارس کے جنرل سکریٹری مولانا احمد شکیل نے بتایا کہ پودا لگانا صدقۃ جاریہ ہے، لہٰذا ہم اپنے آج کے اس شجر کاری مہم کو حضرت مولانا قاری مرحوم سید محمد عثمان منصورپوری رحمتہ اللہ علیہ کی نذر کرتے ہیں۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں جمعیۃ یوتھ کلب بنارس کے تمام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ جامعہ اسلامیہ بیلوڑی کے استاذ حافظ تنویر کا خصوصی تعاون رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.